وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤ ژنگ کی ملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں چینی سفیر یاؤ ژنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا
چینی سفیر یاؤ ژنگ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل ہوئی
وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا نے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اورگورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود ہیں،ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،
آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ
آئی ایم ایف کے وفد نے اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور ایوان کی کاروائی دیکھی، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے وفد کا استقبال کیا
قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی ،اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔