وزیراعظم کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات

دبئی: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی –

باغی ٹی وی : دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کیا،شیخ محمد بن راشد نے شہباز شریف سے نیک خواہشات کا اظہارکیا، ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طےکرےگا۔

امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا…


دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں ممالک میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور نجی شعبےکے درمیان رابطوں کو تیز اور مضبوط بنانےکی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نےاماراتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، شیخ محمد بن راشدکےدورےکی حتمی تاریخ کا اعلان باہمی رضامندی سےکیاجائےگا۔

Comments are closed.