وزیراعظم کی درخواست عدالت نے کی مسترد اور دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج پشاورکی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی ۔عمران خان نے وکیل کی وساطت سے دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا ہرجانہ کیس ناقابل سماعت قراردے کرخارج کیا جائے۔
ہم سے غلطیاں ہوئیں، قوم سے معافی مانگتے ہیں، شہباز شریف کا اعتراف
عمران خان نے مجھ پر ایٹمی حملہ کر دیا، شہباز شریف نے ایسا کیوں کہہ دیا
جج نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی.
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 ارکان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق اراکین اسمبلی فوزیہ بی بی اور عارف یوسف نے عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے ،فوزیہ بی بی اور عارف یوسف پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا