وزیراعظم کی ہدایت پر فردوس عاشق اعوان اچانک بیرون ملک کہاں پہنچ گئیں؟

0
36

وزیراعظم کی ہدایت پر فردوس عاشق اعوان اچانک بیرون ملک کہاں پہنچ گئیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، جدہ ایئرپورٹ پرسعودی عرب میں پاکستان کےسفیرراجہ علی اعجازنےاستقبال کیا، وہ جدہ میں او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

فردوس عاشق اعوان او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

سعودی عرب روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ناروے جیسے بد قسمت اور افسوس ناک واقعات ، مقبوضہ جموں کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کے خلاف آواز اٹھاﺅں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ،اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے تمام اسلامی ممالک کو جامع مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔

Leave a reply