اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی سے مثبت پیغام سامنے آیا،وزیراعظم عمران خان نے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پرآئی جی پنجاب اورپولیس کومبارکباد دی.
I want to congratulate IG Punjab Shoaib Dastgir and the Punjab police for successfully going after hardened criminals in the province. This has sent a positive message of a new culture of zero tolerance in the Punjab police for criminals.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2020
واضح رہے کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ سال میں متعدد بار آئی جی پنجاب تبدیل کر چکی ہے، اب آخر میں شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا اور وزیراعظم نے انہیں تین ماہ میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کا ہدف دیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی تھی، آئی جی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے وژن سے آگاہ کیا،آئی جی نے صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا تھا
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،وزیراعظم نے تھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے سفارشات کوحتمی شکل دینے کی ہدایات دیں،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی،چیف سیکرٹری کودباؤسے بالاترہوکرکام کرنے کی ہدایت کی.
پنجاب پولیس نے کیا کاروائیاں کیں کس کو پکڑا یہ تو سامنے نہیں آ سکا، امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی ہو جاتی ہے، پی آئی سی پر وکلاء حملہ کرتے ہیں تو پولیس بے بس تماشائی ہوتی ہے، پنڈی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہو جاتا ہے جس سے دو اہلکار شہید ہو جاتے ہیں، ڈکیتی کی وارداتوں میں پنجاب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی، پھر بھی وزیراعظم پولیس کو مبارکباد دے رہے ہیں.
پنجاب پولیس مقدمات درج نہیں کر رہی، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف تھانے میں درخواست دی ہوئی ہے مگر ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو گا، تبدیلی سرکار کے گلو بٹ فواد چوھدری نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ مبشر لقمان پر تشدد کیا تو اس کا بھی ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا، کیا وزیراعظم پولیس کو مقدمے درج نہ کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں؟