وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی-

باغی ٹی وی: وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔


اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا، انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا –


وزیراعظم نے کہا کہ ہد شت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں،17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی 17سال بعد انگلینڈ ٹیم کی پاکستان واپسی ایک تاریخی قدم ہے پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کرکٹ مشترک ہےپاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گا-

انہوں نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے ان کے مشکور ہیں۔


وزیراعظم نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔


تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن میک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، ملتان میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

Comments are closed.