وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے گھر گئے اور ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بھی جہانگیر ترین کے گھر جاکر ان بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف او ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی تھی۔ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی جس میں انہوں نے اپنی بیماری اور تکالیف کا ذکر بھی کیا-