پٹرولیم سیکٹرکے شعبے میں ترمیم کرنے جارہے ہیں، ندیم بابر

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ پٹرولیم سیکٹرکےشعبوں میں ترمیم کرنےجارہےہیں ،وزیراعظم کی ہدایت تھی کاروبار میں سہولتیں اورآسانیاں پیدا کی جائیں،جب تک ملک میں کاروبار نہیں بڑھے گا معیشت بہتر نہیں ہوسکے گی ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد فردوس عاشق اعوان، عمر ایوب ،ندیم بابر نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ایک اور وعدہ وفا ہونے جا رہا ہے،وزیراعظم ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے کوشاں ہیں ،سرمایہ کاروں کے لیے باقاعدہ روڈ میپ بنایاجارہا ہے،

وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا کہ ملک سے سرخ فیتے کا نظام ختم کرکےکاروبار آسان بنایاجارہا ہے،آج پٹرولیم ڈویژن سے آغاز ہوا،وزیراعظم کی کوشش ہے ملک سے فرسودہ نظام ختم کیاجائے ،

معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ پٹرولیم سیکٹرکےشعبے میں ترمیم کرنے جارہےہیں،وزیراعظم کی ہدایت تھی کاروبار میں سہولتیں اورآسانیاں پیدا کی جائیں،جب تک ملک میں کاروبار نہیں بڑھے گا معیشت بہتر نہیں ہوسکےگی،ماضی میں مسئلہ حل کرنے کےبجائے نیا قانون بنایاجاتا تھا،کاروبار بڑھےگا تو نئی ملازمتیں آئیں گی، بہت سی کمپنیاں ایسی ہیں جو عالمی معیار کے مطابق نہیں ،کسی بھی کمپنی کو کام کرنے کےلیے25سے30منظوریاں چاہئیں، کئی شعبوں میں مقابلہ نہیں، گروپ بندی ہے،آج وزیراعظم کو اقدامات سے آگاہ کیا،ماضی میں کئی کمپنیاں ملک سے واپس چلی گئیں،30میں سے10منظوریاں ختم کردی گئی ہیں ،اقدامات سے سرمایہ کار ملک میں واپس آئیں گے ،وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں صنعت کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں،10منظوریاں ختم کرنے سےڈیڑھ سال کا دورانیہ کم ہوجائے گا

ندیم بابر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا سروے کرکے27بلاکس بنائےہیں،پٹرول پمپ لگانے کے لیے17سے25منظوریاں چاہیے ہوتی ہیں ،پٹرول پمپ لگانے کےلیےمنظوریوں کو کم کردیا ہے ،ہم سمجھتے ہیں پٹرول پمپ لگانے کےلیے6سے7منظوریاں ہی کافی ہیں،پیٹرول اور ڈیزل اسٹوریج کے لیے 14 سے 19 منظوریاں چاہیے ہوتی تھیں،اسٹوریج کے لیےبھی منظوریوں کی تعداد کوکم کیا گیا ہے،گیس بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھا کر15دن کررہے ہیں.جس دن گیس کا بل جاری ہو48گھنٹے میں ڈیلیور کرنا ضروری ہوگا،

ندیم بابر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے 2بڑےاقدام کرنے جا رہےہیں ، ان ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کرنیوالےکو 10سال ٹیکس چھوٹ ہوگی 5 میں سے 3 ریفائنریزبہت پرانی ہوچکی ہیں سیکٹر کو اجارہ داری سے نکال کر اوپن کرنا چاہتے ہیں،

Comments are closed.