اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی بھی شامل تھی۔
ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل تھیں جبکہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔
گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
اس کے علاوہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایڈوانس ڈیٹا کے تبادلہ سے متعلق ایم او یو کی توثیق، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 جنوری کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر اور 22 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔
محسن نقوی کے ساتھ تصویر کیوں؟عمران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پربرس پڑے