وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

نواز شریف پاکستان سے علاج کے بہانے لندن گئے تو وہیں کے ہو کر رہ گئے
0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا۔ ، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کلین ہینڈ سے عدالت نہیں آیا عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک گئے ساڑھے 3سال ہو گئے ہیں،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کیا آپ نے اس دوران وفاقی حکومت سے رجوع کیا، آپ کو اس وقت کے وزیراعظم کو درخواست دینی چاہئے تھی،عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اقامہ میں سپریم کورٹ نے نااہل کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی عدالت میں شہباز شریف نے بیان حلفی دیا کہ نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس آجائیں گے شہباز شریف اپنے دیے گئے بیان حلفی کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے ہیں شہباز شریف جھوٹا بیان حلفی دے کر آرٹیکل 62۔ 63 کے اہل نہیں رہے عدالت معاملہ کی تحقیقات کے لیے وسیع سطح پر جے ائی ٹی بنانے کا حکم دےعدالت شہباز شریف کو نااہل قرار دینے کا حکم دے ،

سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان سے علاج کے بہانے لندن گئے تو وہیں کے ہو کر رہ گئے، پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھائی شہباز شریف کی حکومت بنی پھر بھی واپس نہ آئے، ن لیگی رہنما دعوے کرتے رہے کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن کسی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی، اب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی واپسی کے لئے تاحیات نااہلی ختم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں تاہم ن لیگی امید ہیں کہ نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ سکتے ہیں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply