اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے ویلاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہےشیراز کے ساتھ اس کے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے، شیراز کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم سے مل کر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

بجلی مزید مہنگی ہو گئی

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں،محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے-

28 مارچ کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

گورنر سندھ کی کچےکے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش

Shares: