مزید دیکھیں

مقبول

رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے کابینہ ارکان کو قلمدان...

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس، کرونا سے متعلق اہم فیصلے

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس، کرونا سے متعلق اہم فیصلے

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا. کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید اور اعلیٰ عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی.
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اعلیٰ افسران اور طبی ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوئے . ایپکس کمیٹی نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا. اجلاس کے شرکاء کا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا. کمیٹی نے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہارکیا .اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صورتحال یہی رہی تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے عسکری و سول قیادت مل کر کاوشیں جاری رکھے گی۔ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. ماسک پہننے کی پابندی پر دفاتر اور عوامی مقامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
کمیٹی میں‌مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی تجویز دی گئی .مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات پر انتظامی اقدامات کے ذریعے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا . کمیٹی میں‌ مزید کہا گیا کہ معاشی سرگرمیوں کو بند کئے بغیر کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آمد و رفت کو مزید محدود کرنے کا فیصلہ گیا.
کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اقدامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ایپکس کمیٹی
کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی جانب سے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.
لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نےکہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید موثر بنائیں گے۔
عوام کی زندگیوں کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے۔کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانا قومی چیلنج ہے، انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سول حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔کورونا کی اس لہر کو احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرکے پسپا کرنا چاہتے ہیں۔مزدور طبقے کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھے ہوئے ضروری پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ہسپتالوں میں کورونا مریضو ں کے علاج کیلئے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔
وزیرا علی نے کہ کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ ڈی یوز کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ایکسپو سینٹر میں فیلڈ ہسپتال کو بھی از سر نو فعال کیا ہے۔محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے ہیں۔
ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے.وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ایپکس کمیٹی کے شرکاء کا کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین کیا. کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کورونا وباء اور دیگر چیلنجز کے دوران بھرپور تعاون کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہ یں۔

لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے نیک تمناؤں پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا.سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے اجلاس کے شرکاء کو کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی. پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال جون 2020 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں آکسیجن کے بیڈز، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری سہولتوں میں اضافہ کیا ہے۔207 نئے وینٹی لیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے