وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ، وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک

0
35

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ، وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت ہونے والے نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سینئر مشیر اور ممبر این ای سی نثار کھوڑو، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک ہوئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں مجموعی ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا، این ای سی ملک کی مجموعی طور پر معاشی صورتحال کا جائزہ لیتی ہے، این ای سی معاشی منصوبہ بندی کرتی ہے

این ای سی ملک کی تجارتی معاشی پالیسیاں اور معاشی ترقی کی منصوبہ بندی کرتی ہے ، سب سے اہم این ای سی میں سالانہ ترقیاتی پلان اور صوبائی ترقیاتی اسکیموں کی منصوبہ بندی کرتی ہے ، اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں دیگر صوبوں کی طرح سندھ کیلئے اسکیموں کی منظوری دی جائے گی ، این ای سی میں نئے مالی سال کیلئےجی ڈی پی گروتھ کا ہدف، زرعی اور صنعتی ترقی کی گروتھ کی منظوری دی جائے گی

وزیراعلیٰ سندھ وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کیلئے جاری اور نئی اسکیمز لینے کیلئے بات کرینگے ، موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر جو سندھ کی اسکیمز کو فنڈز نہیں مل سکے اگلے سال میں فنڈز لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ بات کرینگے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں معاشی ترقی کیلئے نئے اقدامات لینے ہونگے،

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پر صوبوں سے رائے لی جائے گی، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت ہوگی،

نئے مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا جائے گا، معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a reply