وزیراعظم کتنی بار ایوان میں آئے، ہم بھی سپیکر کو خط لکھیں گے، عطاء اللہ تارڑ

0
36

وزیراعظم کتنی بار ایوان میں آئے، ہم بھی سپیکر کو خط لکھیں گے، عطاء اللہ تارڑ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے

عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری اپنی منسٹری کی طرف دھیان دیں ،وزیر اعظم کتنی بار پارلمنٹ کے اندر آئے ہیں ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیر اعظم سے زیادہ پارلمنٹ کے اندر آئے ہیں ،ہم بھی سپیکر کو وزیر اعظم کو ایوان میں لانے کے لیے خط لکھیں گے.

عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو خط حکومت کی طرف سے میاں نوازشریف کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے میاں صاحب کو اذیت پہنچانے کے لیے حکومت نے اس طرع کا ہتھکنڈا استعمال کیا ہے،اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ہم ان کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے،

واضح رہے کہ فواد چودھری نے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں لانے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ شہبازشریف ایوان میں آئیں اور کردار ادا کریں.

Leave a reply