باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریڈ گراونڈ جلسے میں خط لہرایا اور کہا کہ دھمکی دی گئی ہے، خط میں جو کچھ ہے یہ آف دی ریکارڈ اگر کوئی جاننا چاہے توبتا دوں گا
وزیراعظم کے جلسے سے قبل کہا جا رہا تھا کہ شاید وزیراعظم کوئی سرپرائیز دیں گےلیکن اس جلسے میں وزیراعظم نے حکومت کی کارکردگی بیان کرنے کے بعد خط لہرایا، وزیراعظم کے اس خط کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے،
سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کہتے ہیں کہ جھوٹ۔ جھوٹ ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔
https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1508211321954832384
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کے لئے ایک خط ضرور لہرایا گیا، وزیراعظم پاکستان کی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کا الزام لگا کر نیا بیانیہ بنا رہے، بیرونی سازش متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں شہید بھٹو کو کہا گیا تمہیں عبرت کا نشان بنائے گے،شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے، آپ نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کے جیب میں رکھ دی ،شہید ذوالفقار علی بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہئےآپ سے پہلے صدر زرداری نے روس کا دورہ کیا تھا،
سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی، امریکہ سے بیسز آصف علی زرداری نے واپس لئے تھے،آپ نے ملک و عوام کو تباہ کرنے کے علاوہ کیا کیا ہے جو آپ کے خلاف سازش کی جائے گی؟ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں،
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے کہا میرے پاس اس "خفیہ”خط کی کاپی موجود ہے جو انہوں نے جلسے میں لہرایا ہے، دراصل یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے، عمران خان ایک ڈرامے باز ہے جو مائنڈ گیمز کھیلتا ہے۔
https://twitter.com/najamsethi/status/1508147094602891264?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508147094602891264%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F27-Mar-2022%2F1419499
اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹو صاحب نے وہ خط کھول کر عوام کو دکھایا تھا اب عمران خان بھی کل پارلیمنٹ میں یہ خط کھول کر دکھا دیں ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی نےخط سے متعلق بات کی لیکن انہیں خط کا کچھ نہیں پتہ
ن لیگی رہنما مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کو دھمکی آمیز خط ! ساتھ ہی مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی،
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1508335189013204993
اینکر پرسن عمران خان کہتے ہیں کہ جو لیٹر حامد میر اور نجم سیٹھی اپنے پاس ہونے کا دعوہ کر رہے ہیں وہ پاکستان کے حساس اداروں اور وزیر اعظم کے پاس ہے یا پاکستان کو دھمکانے اور سازش کرنے والے ملک کے پاس۔ زرا سوچیے ان دونوں کو لیٹر کس نے دیا اور یہ کس کے وفادار ہیں؟
https://twitter.com/ImranRiazKhan/status/1508337875087101953
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم
وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری
تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب