سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سیاسی انتقام کی آگ لگی ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن خدشات کا اظہار ہم کئی مہینوں سے کر رہے تھے اسی کا اظہار چیف جسٹس نے کیا، حکومت کو اور نیب کو اس بات پر غور کرنا چاہئے،

وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے مہلت مانگ لی، پیش نہ ہوئے

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کی آگ پی ٹی آئی اور خاص کر وزیراعظم کو لگی ہوئی ہے اپنی انا کو تو تسکین مل رہی ہو گی لیکن ادارے تباہ ہو رہے ہیں.

واضح رہے کہ سعید غنی کا یہ بیان وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی پر سامنے آیا ہے، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی

نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو گرفتار کر رکھا ہے، فریال تالپور بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہے، خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں.

Shares: