اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں آذربائیجان، ازبکستان، تاجکستان، ایران اور ترکیہ کے صدور شامل تھے۔

وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع اور توانائی سمیت علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات بھی اہم رہی، جس میں پاکستان اور ایران کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ایرانی قیادت کے بحران میں مؤثر کردار اور جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا اور ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔ایرانی صدر نے حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی جانب سے دی گئی سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر صدور کے ساتھ غیر رسمی ملاقاتوں میں بھی دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کی فعال سفارت کاری اور قائدانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

غزہ میں مزید 138 فلسطینی شہید، امدادی مراکز پر شہادتوں کی تعداد 631 ہوگئی

امریکہ ،پاکستانی شہری فرخ علی پر 65 کروڑ ڈالر ہیلتھ کیئر فراڈ کا الزام

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے

حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا

گوگل کو جی میل اشتہارات پر فرانس میں 525 ملین یوروز جرمانے کا سامنا

پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر میں برتری، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف

Shares: