مزید دیکھیں

مقبول

پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول نے...

آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی...

ننکانہ :دھولر والاقبرستان ،بھنگ کےبیورپاریوں کا اڈا،100سے 200روپے پیالہ کھلے عام بکنے لگا

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) مہنگائی...

مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد...

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے...

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ "مشن کشمیر” میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے۔مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔

بھارت نے کشمیریوں‌ پر مظالم جاری رکھے اور پاکستان پر جارحیت کی تو پھر لا الہٰ‌الااللہ کہہ کر کود پڑیں‌گے ، عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیغام دے دیا

جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کیا مودی نے سوچا ہے کہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے بعد کیا ہوگا؟ کیا وہ بھارت کی حاکمیت تسلیم کر لیں گے؟

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جب کرفیو ہٹا تو وہ قتل عامہ ہوگا کیوں کہ وہاں نو لاکھ فوجی تعینات ہیں، کیا کسی نے سوچا ہے کہ کشمیر میں قتل کے بعد کیا ہوگا۔کشمیر میں عوام کو جانوروں کی طرح رکھا جارہا ہے، کرفیو ہٹنے کے بعد وہاں ایک اور پلوامہ ہوگا جس کا الزام پاکستان پر لگایا جائے گا۔

طیارہ خرابی، وزیراعظم آج رات نیویارک میں قیام کریں گے، نعیم الحق

ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کرفیو ہٹنے کے بعد بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرے گا اور ایسا ہی جاری رہے گا۔اگر 8 لاکھ یہودی کیساتھ کشمیریوں جیسا سلوک ہو تو یہودی کیا سوچیں گے۔آپ دنیا کو تشدد پر اکسا رہے ہیںمیں دوہرانا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں پر کرفیو کا رد عمل آئے گا اور اس کا الزام پاکستان پر لگے گا اور 27 فروری والی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی چاہیے،اگر دو ممالک میں جنگ چھڑ گئی تو کچھ بھی ہو سکتا ہے، لیکن ہم جیسے ملک کے پاس آزادی تک جنگ یا موت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔میں اقوام متحدہ کو بتانےآیا ہوں کہ اگرنیو کلیئر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات سرحدوں سے باہر بھی ہوں گی۔

 

جنرل اسمبلی میں عمران خان نے 50منٹ لمبی تقریر کرکے یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ فی البدیہ مدلل گفتگو کرسکتے ہیں،اس وقت عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو بہت سراہا جارہاہے ، یہ بھی معلوم ہوا کہ عمران خان کی تقریر دنیا بھر کے تمام ممالک کے کونے کونے میں سنی گئی ہے، نہ صرف پاکستان میں بلکہ امریکہ سمیت مغرب اور یورپ کے تمام ممالک میں بڑی بڑی سکرینوں پر عمران خان کا خطاب دیکھتے اور سنتے رہے ،

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کرکے کشمیریوں‌پر بھارتی مظالم سے متعلق آگاہ کیا ، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سے کہاکہ وہ ادارے کا سٹیٹس بحال کریں‌اوراس فورم کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششیں‌کریں‌،

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan