وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، خوش اسلوبی سے ایس سی او کانفرنس آگے بڑھ رہا ہے،
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں، تمام مہمانوں کی جانب سے پاکستان کی مہمان نواز کو سراہا گیا، کل رات مہمانوں کے لیے کلچرل قوالی نائیٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر میں پاکستان اور باہر سے آنے والے صحافیوں کو تمام سہولیات دی گئی ہیں، وزیراعظم کی جانب سے آج امن سلامتی کے حوالے سے بات کی، وزیراعظم کی جانب سےخطے کے اجتماعی مسائل پر بات کی گئی، سینٹرل ایشیائی خطہ میں بہت ساری ثقافتی چیزیں مشترک ہیں، ایسے فورمز میں کوشش ہوتی ہے عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دیا جائے، ممالک کے سافٹ امیج کے لیے کلچر کا انتہائی اہم کردار ہے۔ آج وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،
واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی خطاب کیا ہے،قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے پہلے دن سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں آنے والے سربراہان مملکت سمیت بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت غیر ملکی شخصیات کا خیرمقدم کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھی استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا تھا۔ بعد ازاں، شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، بیلاروس، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی تھی، جس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں قریبی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج
چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان