وزیر اعظم نے اعلیٰ تعلیم کے لیے خصوصی وسائل مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردیں‌

0
32

وزیر اعظم نے اعلیٰ تعلیم کے لیے خصوصی وسائل مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردیں‌

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ تعلیم کےفروغ کےحوالےسےاجلاس ہوا. جس میں ایچ ای سی کودرکاروسائل اورٹیکنالوجی کےاستعمال پربریفنگ دی گئی . اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے وسائل بڑھانےکی تجاویزپیش کی گئیں.

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کافروغ ملکی ترقی کازینہ ثابت ہوگا. ترقی یافتہ ممالک جی ڈی پی کاکثیرحصہ تعلیم پر خرچ کرتےہیں،وفاقی وزیرتعلیم کووزارت منصوبہ بندی اوروزارت خزانہ سےمشاورت کی ہدایت کی گئی.

وسائل بڑھانےکیلئے 7روزمیں سفارشات پیش کی جائیں،حکومت بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص رقم بڑھانےکاارادہ رکھتی ہے،

ادھر شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا.احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری موخر کر دی گئی . احساس ایمرجنسی کیش کیلئے سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی،

اسپیشل اکنامک زون میں ٹرن اوور ٹیکس کی چھوٹ کا ایجنڈا موخر کردیا گیا.اجلاس میں کے الیکٹرک کے واجبات کے سلسلے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا . واجبات کی ادائیگی کیلئے کیے گئے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری دی گئی.

ہاوَسنگ اینڈ ورکس کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری،اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوار کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی .

Leave a reply