وزیراعظم نے وزارتوں کو آئی ایم ایف اہداف پورا کرنے کا ہدف دیا ہے،عطا تارڑ

0
83
tarar atta

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے وزارتوں کو اہداف کے مطابق ٹاسک دیے ہیں، ہر وزارت کو حقیقت پر مبنی اہداف دیے گئے ہیں، ٹیکنالوجی کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی کو جانچاجائے گا اور کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے جواب طلبی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزارتوں کو آئی ایم ایف اہداف پورا کرنے کا ہدف دیا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ہدف دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے اہداف دیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کو غیرقانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کا ہدف دیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے جواب طلبی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تجارت کو تجارتی خسارے کو کم کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ وزارت نجکاری کو پی آئی اے کی نجکاری کا ہدف دیا گیا ہے، پی آئی اے سے متعلق مذاکرات کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری ہوگی تو حکومت کو اس مد میں ریونیو آئے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلیے کوشاں ہے، پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے بھی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، کل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ہر وزارت کو قلیل المدت، وسط مدت اور طویل المدت اہداف دیے گئے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہر وزارت کو حقیقت پر مبنی اہداف دیے گئے ہیں، متوازن کابینہ آئی ہے، خود احتسابی کا بھی نظام وضع کیا گیا ہے، پاکستان میں جتنے قوانین پاس ہوتے ہیں اس کے لیے ای پورٹل بنایا جائے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں ہمارے آئی ٹی ماہرین کی مانگ ہے، پے پال جیسی سہولیات کو فعال کرنا اور ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام لانا اہم اہداف ہیں، کوشش کریں گے کہ ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کے دفاتر پاکستان میں کھولے جائیں۔

Leave a reply