وزیر اعظم سمیت سیاسی و مذہبی قائدین کا نواز شریف سے اظہار تعزیت
وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف سے اظہار تعزیت
باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی والدہ کی وفات پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے. سابق صدر آصف علی زرداری نے والدہ کے انتقال پرمیاںنواز شریف اور میاں شھباز شریف سے اظہار تعزیت کیا ہے ،دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی نواز شریف کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے لیے صبر کی دعا کی . سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی نواز شریف کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے. شیخرشید نے نواز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتےہوئے ہمدری کا اظہار کیا .جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نوز شریف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا . چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اللہ تعالی ٰ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے،گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ میاں برادران اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،
چودھری محمد سرور نے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعا کی ہے. چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹ صادق سنجرانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرو جمیل عطافرمائے،
راجہ پرویز اشرف کی نواز شریف اور شہباز شریف سے اظہار تعزیت کیا ہے وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس
کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالٰی شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے ہمت و حوصلہ دے۔
والدہ کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔دکھ کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں پسماندگان کے ساتھ ہیں۔ ادھر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی نواز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.