وزیراعظم سے شیخ رشید، بابر اعوان کی ملاقات،پاکستان کرونا کیخلاف جنگ جیتے گا، وزیراعظم
وزیراعظم سے شیخ رشید، بابر اعوان کی ملاقات،پاکستان کرونا کیخلاف جنگ جیتے گا، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما، ممتاز قانوندان بابر اعوان سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاماں جیسے عظیم رشتے کو کھونے کا مجھے اندازہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بات کی اورانسداد کررونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پربابراعوان نے کہا کورونا کنٹرول کے حوالے سے وزیراعظم کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے تمام معاملات کی خود نگرانی کررہا ہوں،عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔کورونا سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے، قوم متحدہو کر کورونا کو شکست دے گی۔انشااللہ پاکستان کورونا کے خلاف جنگ جیتے گا، کورونا کیخلاف چین کی کوششیں قابل ستائش ہیں،
قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ٹرینوں کی بندش کے حوالہ سے آگاہ کیا ،شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشنز پر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا، بعد ازاں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پریس کانفرنس میں اہم اعلان کروں گا
قبل ازیں شیخ رشید نے 25 مارچ سے کراچی کے لئے ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم کرایہ واپس نہین دے سکتے، متبادل انتظام کر کے دیں گے.