قازقستان اور بیلا روس کے وزرائے اعظم ایس سی او اجلاس کے بعد وطن روانہ

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اولژاس بیک تینوف اور رومن گولووچینکو کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر رخصت کیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس میں شرکت کے بعد قازقستان کے وزیر اعظم الژاس بیک تینوف اور بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولووچینکو واپس وطن روانہ ہو گئے، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے دونوں وزرائے اعظم کو اسلام آباد ائیر پر رخصت کیا اور انہیں الوداع کہا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے ہی ر ابطوں اور دوروں کے متمنی ہیں جوخطے کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوں گے۔ قازقستان کے وزیر اعظم اولژاس بیک تینو ف اور بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولووچینکو نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شاندار اور بہت اعلی انداز میں ہوا ہے اور اُن کا پاکستان میں قیام انتہائی خوشگواررہا جبکہ وہ بہت سی مثبت امیدیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن پر پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈعبدالعلیم خان اور روس کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ دمتری ژراؤف کے مابین اہم ملاقات ہوئی اوراس اجلاس میں روس اور پاکستان کے مابین مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال اور نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے چین،افغانستان کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک تک روڈ نیٹ ورک اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ روسی ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر دمتری ژراؤف نے پاکستان کے کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اجلاس میں دونوں ممالک کے وزراء نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس انتہائی مثبت رہا اور یہ اقدام خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری ریلویز کی شرکت و مواصلات کے شعبے میں اہم امور پر بریفنگ دی۔

ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

Comments are closed.