وزیراعظم سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عزت مآب عطاجان مولویوف نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ترکمان سفیر نے ترکمان قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد د ی وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر عزت مآب سردار بردی محمدوف اور ترکمان عوام کے قومی رہنما عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کا مبارکباد کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون خصوصاً تجارت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں علاقائی تعاون کے حوالے سے اقدامامت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔وزیراعظم نےدونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ترکمانستان کے سفیر نے وزیراعظم کو دوطرفہ سرگرمیوں بارے کیا۔ترکمان سفیر جو کہ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین بھی ہیں، نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں وزارت خارجہ اور دیگر سرکاری محکموں کے تعاون اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

Comments are closed.