وزیراعظم سیکرٹریٹ بھی نادہندہ نکلا، بجلی بند کرنے کا نوٹس مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمہ بجلی کا 41 لاکھ تیرہ ہزار روپے کا بل ہے،بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں۔

آئیسکو حکام کا کہنا ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے تو کبھی نہیں۔ آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے. بل کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کی بجلی کاٹ دی جائے گی.

Shares: