وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

0
63

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا-

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ آج ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں 34 اراکان کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے جبکہ ابتدائی طورپر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر نو منتخب وزیراعلیٰ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات کا چارج ملا چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے سیکریٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ بھی لی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار, جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود کو وزارت سیفران اور مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیںچارج سنبھالنے کے لیے پہنچنے پر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی میں استقبال کیا گیا، وزارت کے افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا احسن اقبال نے آفس میں بیٹھتے ہی سیکریٹری منصوبہ بندی سے میٹنگز کا شیڈول طے کیا۔

انہوں نے سیکرٹری منصوبہ بندی کو آج ہی پی ایس ڈی پی پر مکمل جائزہ اجلاس بلانے اور سی پیک پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کل رکھنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply