وزیراعظم شہبازشریف 27ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف امریکا جائیں گے جہاں انکی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی،پاکستان اور بنگلہ دیش حکمرانوں کی نیویارک میں پہلی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم 27ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا 6بجے ا قوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم کاجنرل اسمبلی سے کلیدی خطاب چیدہ چیدہ نکات پر مشتمل ہوگا ،وزیراعظم خطاب میں پاکستان کودرپیش اقتصادی مسائل ودیگرمشکلات پر بات کریں گے ،وزیراعظم خطاب میں افغان مہاجرین ،سیلاب کے دوران کئے گئے عالمی وعدوں پربات کریں گے،وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر سمیت مسئلہ فلسطین وغزہ پرجاری اسرائیلی جارحیت پر بات کریں گے ،
وزیراعظم کی دورہ امریکہ کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس اورمالدیپ کے صدر محمد معیزوسے ملاقات طے پاگئی ہے ،وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کاشیڈول طے پارہاہے ،وزیراعظم دورہ کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ اور ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے ،وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر دفترخارجہ اورامریکہ میں پاکستان مشن مختلف عالمی اداروں اوروفود سے بھی ملاقاتوں کاشیڈول طے کررہاہے ،وزیراعظم محمد شہبازشریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے 21ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے ،وزیراعظم 22ستمبر کولندن اور 23ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے ،وزیراعظم کی نیویارک آمد سے قبل نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحا ق ڈار بھی نیویارک پہنچ جائیں گے ،وزیراعظم نیویارک آمد کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم27ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد براستہ لندن 29ستمبر کو واپس پاکستان پہنچیں گے
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد
ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں
شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج
لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار








