وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات

پاک روس تعلقات کسی اور ملک کی وجہ سے متاثرنہیں ہوں گے،وزیراعظم
russai

آستانہ: وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، کئی برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، آپ کے تجربےسے مزید فائدہ اٹھا کر تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کی باہمی تجارت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے، پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مستقبل میں مزید بڑھانا چاہتا ہے، آج وہ وقت ہے کہ ہم تجارت کو بڑھا کر تعلقات کو مزید مستحکم کریں،پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کسی اور ملک کی وجہ سے متاثرنہیں ہوں گے،

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ،روسی صدر
روسی صدر نے وزیراعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے، دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے؛ ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی ،پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے ،توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں ،غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے .

قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے،آستانہ کے نور سلطان نذر بائیوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے وزیرِاعظم اولہاز بیکٹونوف، قازقستان کے نائب وزیرِاعظم علی بیک بیکایوف، آستانہ شہر کے میئر زہینس قاسم بیک، قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔وزیرِاعظم 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس (CHS) اور ایس سی او پلس SCO Plus کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وزیرِاعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیرِاعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہِ نظر پیش کریں گے۔ وزیرِاعظم ایس سی او پلس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے.وزیرِاعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ وزیرِاعظم ایس سی او خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔وزیرِاعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور کا دور ہو گا جس میں وزیرِاعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔وزیرِاعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں قازقستان کے صدر عزت مآب قاسم جومارت توکائیوف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے تاجکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے چیئرمین کی ملاقات
قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ہے،تاجکستان کی مجلس اولیٰ (تاجک پارلیمنٹ) کی مجلسی نموینداگون (ایوانِ زیریں) کے چیئرمین جناب محمد طائر زاکر زادہ نے آج دوشنبہ میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعاون کے حوالے اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے پہلے سے قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اراکینِ پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے اراکینِ پارلیمنٹ کی مسلسل بات چیت اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔وزیرِاعظم نے جمہوریہ تاجکستان کے آئین کی 30 ویں سالگرہ پر چیئرمین کو مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم تاجکستان کے صدر عزت مآب امام علی رحمٰن کی دعوت پر تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہیں۔

Comments are closed.