وزیراعظم اور بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

0
103
bangla abori

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی تعاون کی وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور بھی زیر غور آئے ،ملاقات میں جنوبی ایشاء میں امن، استحکام اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور عوامی اور سماجی تبادلے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیراعظم پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a meeting with the Crown Prince of Kuwait, His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah on the sidelines of the 79th United Nations General Assembly Session.

وزیر اعظم شہباز شر یف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شر یف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا، سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا،سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں امن مشن کے طور پر پاکستان کی خدمات کو سراہا

pmun

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان سے نیویارک میں یواین جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت،سرمایہ کاری،دفاع سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔وزیرِاعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔ملاقات کے دوران صدر اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیرِاعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔ مزید برآں صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کا عہد

Leave a reply