ہم چین کے اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، وزیراعظم

چینی کمپنی کاپاکستان میں موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت پر دلچسپی کا اظہار
0
113
shehbaz

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ماضی میں رہیں گے تو کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے، ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھیں گے تو ہی کامیابی مل سکے گی۔

چین کے شہر شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا چین کی ترقی ہمارے لئے قابل تقلید ہے، چین کو دباؤ میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر چینی عوام و قیادت نے دباؤ کے آگے نہ جھکنے اور کامیابی حاصل کرنے کا آہنی عزم کیا، ہم اسی عزم کیساتھ پاکستان واپس جائیں گے اور عظیم چینی اقتصادی ماڈل کی پیروی کریں گے۔دنیا کو چین کی ترقی سے سبق سیکھنا چاہیے چین مختصر مدت میں دنیا کی دوسری بڑی معاشی و فوجی طاقت بن گیا ہم چین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔بزنس کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے،چین کے شہر شینزن نے مختصر مدت میں ترقی حاصل کی جو ہمارے لیے ایک مثال ہے،پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات بہتر انداز سے دنیا کے سامنے پیش کریں، چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقہ چھوڑ کر جدید طریقے کو اپنایا، پاکستان بھی بدعنوانی پر قابو پانے کےلیے مؤ ثر اقدامات کر رہا ہے، پاکستان میں کاروبار میں آسانی پیداکرنے کے لیے بزنس کونسل قائم کی،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی کی ضمانت ہے، یہاں قرضوں کے لیے نہیں بلکہ کاروبار اور ترقی کے لیے آیا ہوں،5 چینی باشندوں کی دہشت گردی کے واقعے میں ہلاکت افسوسناک لمحہ تھا، پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، چینی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔

وزیرِاعظم کاشینزن میں نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نےشینزن میں نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ کیا،وزیرِاعظم نے دورے کے دوران موقع پر ہی وفاقی وزراء اور متعلقہ پاکستانی حکام کو آج ہی نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر کے ساتھ مزاکرات کرکے پاکستان میں ایسے جدید نظام کے قیام کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی.نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر پہنچے پر شینزن نانشان دسٹرکٹ پیپلز گورنمنٹ کی پارٹی لیڈرشپ گورنمنٹ کی رکن اور ڈپٹی مئیر لی زنہا (Li Zhina) نے وزیر اعظم کا استقبال کیا. نانشان ون اسٹاپ سروسز کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو کمپنیوں کی ایک ہی چھت تلے رجسٹریشن و دیگر کاروائی کے حوالے سے ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے نانشان ون اسٹاپ سروسز میں کمپنی و کاروباری کی رجسٹریشن کیلئے جدید نظام کی تعریف کی. وزیرِ اعظم نے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، سیکٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر متعلقہ حکام کو پاکستان میں ایسا نظام متعارف کرنے کیلئے فوری طور پر نانشنان ون اسٹاپ سروسز کے حکام سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کردی. وزیرِ اعظم نے چینی تعاون سے پاکستان میں فوری طور پر ایسے سینٹر کے قیام کیلئے پاکستانی حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی. وزیرِ اعظم نے پاکستانی حکام کو شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ایسا ہی جدید اور تیز تر نظام متعارف کرانے کی ہدایات بھی دیں.وزیرِاعظم نے شینزن کے ارتقاء و ترقی کے حوالے سے قائم شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا بھی دورہ کیا. میوزیم کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو شینزن کی ترقی کے سفر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور شینزن کے قلیل مدت میں ترقی کے سفر کی تعریف کی.

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی و چیئرمین ژو ژاؤجیانگ کی شینزن میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ٹرانشیئن ہولڈنگز کے چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو کمپنی کے پاکستان میں موجودہ آپریشنز، عالمی سطح پر اسکی برآمدات اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین ٹرانشیئن ہولڈنگز نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے حوالے سے پہلے سے ایک یونٹ قائم ہے جس میں 5 ہزار کے سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ کمپنی پاکستان میں موبائل فونز کے حوالے سے اپنی سرمایہ کاری میں وسعت میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جس سے موبائل فونز کی تیاری کے بعد پاکستان سے انکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت اور پاکستان میں چار شعبوں: موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء اور پاکستان کے چین میں سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ مل کر جلد ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے ٹرانشیئن ہولڈنگز کو پاکستان میں مقامی سطح پر اشیاء تیار کرکے انکی پاکستان سے بیرونِ ملک برآمدات کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، جام کمال، عطاءاللّٰہ تارڑ اور وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے بھی شرکت کی۔

شینزن لاہور کا سسٹر شہر اور گوانگڈونگ پنجاب کا سسٹر صوبہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف
قبل ازیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کے سربراہ (Secretary) اور صوبہ گوانگڈونگ کے نائب سربراہ (Deputy Secretary) مینگ فینلی کی وزیرِاعظم سے شینزن میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں مینگ فین لی نے وزیرِاعظم کا شینزن آنے پر خیر مقدم کیا اور انہیں شینزن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کئی برس بعد شینزن آکر دلی خوشی ہوئی۔ شینزن کی حکومت اور اسکے عوام کی مہمان نوازی پر مشکور ہوں۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندر کی گہرائی جتنی گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔پاکستانی قیادت اور عوام ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون پر چینی قیادت اور اسکے عوام کی مشکور ہے۔ پاکستان چین کی ون چائنہ پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ شینزن لاہور کا سسٹر شہر اور گوانگڈونگ پنجاب کا سسٹر صوبہ ہے۔ پاکستان چین کی ترقی سے بہت متاثر ہے اور چین کی ترقی سے سیکھنا چاہتا ہے۔ ہماری حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے اشتراک اور سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ اپنے دورے کے شینزن سے آغاز کا مقصد شینزن کی ترقی بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی سے سیکھنا ہے۔ پاکستانی حکومت جدید ٹیکنالوجی سے ملکی زرعی شعبے کی پیداوار اور زرعی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اسکی نوجوان افرادی قوت ہے جو ملکی آبادی کے 60 فیصد ہے، شینزن اور پاکستان میں یہ قدر مشترک ہے۔ امید کرتا ہوں کہ شینزن میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

مینگ فینلی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی بہت مضبوط اور گہری ہے۔ شینزن کی حکومت اور شینزن کے لوگوں کیلئے آپکی میزبانی اعزاز کی بات ہے۔امید کرتا ہوں آپکی چینی اعلیٰ قیادت بالخصوص چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ اور چینی وزیرِاعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقاتیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے مفید ثابت ہونگی۔ شینزن میں پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد زیرِ تعلیم ہے۔ پاکستان اور شینزن کے مابین تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مینگ فینلی

ملاقات کے بعد مینگ فینلی نے وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ، وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی شریک تھی.

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

Leave a reply