وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

pmirani

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ عزت مآب سید عباس عراقچی نے آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ایران کے وزیر خارجہ کے طور پر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر جناب عراقچی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے جہاں انکی نائب وزیراعظم و پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

Comments are closed.