مزید دیکھیں

مقبول

نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

راولپنڈی: بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر...

ڈیرہ غازیخان:آر پی او کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

ڈیرہ غازی خان(نیوز رپورٹرشاہدخان) آر پی او کیپٹن (ر)...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل ،یوسف رضا گیلانی بری

کراچی: کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق...

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ(باغی ٹی وی) وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کی کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء تارڑ اور خالد مگسی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، جعفر ایکسپریس حملے، اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے علاوہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ اس افسوسناک واقعے میں 21 مسافر اور 4 جوان شہید ہوئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق دہشت گردوں نے ٹرین کو بولان کے علاقے اوسی پور میں دھماکے سے نشانہ بنایا اور یرغمال بنائے گئے مسافروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں سیکیورٹی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں