وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا،ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کر کے انکی واپسی کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ایئر پورٹ پر ترکیہ جاتے ہوئے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کو متاثرہ اوورسیز خاتون کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی نے لاہور میں ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کرکے انکی ترکیہ واپسی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر ترک نژاد خاتون نسلیحان نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ میرا مسئلہ اب بہت جلد حل ہو جائے گا اور میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ اپنی ماں سے ملنے ترکیہ جا سکوں گی،حکومتی نوٹس کے بعد دوبارہ کبھی بھی انہیں اس طرح کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، کیونکہ اب ترکیہ کے ساتھ پاکستان بھی میرا وطن ہے۔
پاک بھارت ٹاکرا:بھارتی مسلم رہنما پاکستان دشمنی میں پیچھے نارہے
فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے