وزیراعظم شہباز شریف خلیجی ریاست بحرین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 26 سے 27 نومبر تک سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ، گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کو تقویت دے گا، نئی شراکت داری کے امکانات اجاگر کرے گا اور عوامی سطح پر روابط کو مزید گہرا کرے گا، جو باہمی فائدہ مند تعاون کا باعث بنے گا۔بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔واضح رہے کہ ستمبر میں پاکستان اور بحرین نے انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور امیگریشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، جو وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرینی ہم منصب جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ کی ملاقات میں طے پایا تھا
علی ترین کا ملتان سلطانز سے الگ ہونے کا اعلان، نئے مالک کی حمایت
بیکو ترکیہ نے پاکستان کے گھریلو آلات کے شعبے پر اپنے اعتماد کی توثیق کر دی








