اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چارٹرڈ طیارے میں عمرہ کے لیے سرکاری خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں۔
باغی ٹی وی : وفقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز پی ٹی آئی کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے۔
وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1518580472032350209?s=20&t=ht8dWRrvphcrLqjfT6J4bw
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا، وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر جا رہے ہیں، شہباز شریف اپنےذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1518613284504719360?s=20&t=ht8dWRrvphcrLqjfT6J4bw
انہوں نےکہا کہ شہبازشریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 10 سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے ہیں لیکن سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا عمران خان نے 4 سال اپنے شَر سے میڈیا کو اُس کا خوب بدلہ دیا۔
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1518580480831942656?s=20&t=ht8dWRrvphcrLqjfT6J4bw
سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹویٹ چلاتے ہیں جو چار سال میں عوام کا آٹا، چینی، دوائی، روزگار، معیشت، بجلی، تیل گیس سب کچھ کھاگئے، انہیں صحافیوں کے کھانوں پر تکلیف ہورہی ہے
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1518580483101126656?s=20&t=ht8dWRrvphcrLqjfT6J4bw
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ٹویٹ توشہ خانے کی گھڑی، ہار اور انگوٹھیوں پر بھی کردیں لیکن اس کے لئے ضمیر کا جاگنا شرط ہے.کفایت شعاری کا جو ڈرامہ کیا، وہ آج تاریخ کے سب سے زیادہ تجارتی خسارے کی شکل میں سب کے سامنے آیا ہے اس لئے اپنے لیکچر اپنے پاس رکھیں بھینسوں کی نیلامی،انڈے مرغی کٹوں کے تماشے,جھوٹ کی دکان چلانا بند کریں-
چیف الیکشن کمشنرکے رویئے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو چینل، پروگرام اور کالم بند کروائےاور صحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے، اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں، صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹوئٹ چلاتے ہیں۔
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1518247116233084930?s=20&t=ht8dWRrvphcrLqjfT6J4bw
قبل ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اپنی تقریر اور ان کے ساتھی اپنے ٹویٹس سے معاشرے میں ایسی آگ نہ بھڑکائیں جس میں خود بھی جل جائیں۔ آگ لگانے والوں کے اپنے ہاتھ بھی جل جاتے ہیں۔ اپنی سیاسی ناکامیوں اور کرپشن چھپانے کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1518247118703538176?s=20&t=ht8dWRrvphcrLqjfT6J4bw
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے والے مواد کو قانون کی قوت سے روکیں گے۔حکومت میں ہوتے ہوئے فسطائیت اور کنٹینر پہ فساد و انتشار پھیلانے والوں کے دامن عوامی خدمت اور ذہن کسی مثبت سوچ سے خالی ہیں-