مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی، فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی...

بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں مقامی خواتین کے ساتھ...

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

وزیر اعظم سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

وزیر اعظم سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف (آج)منگل کو نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے ااستقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزیر اعظم فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون ، آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر ، سپین کے صدر پیڈرو سنچیز پیریز-کاسٹے جون اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔سہ پہر میں وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے۔شام کو وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے جان کیری ملاقات کریں گے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan