وزیراعظم، وزیر صحت شرم کریں،حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے، سیکرٹری صحت کو 6 ماہ کیلئے جیل بھجوانے کا حکم

وزیراعظم، وزیر صحت شرم کریں،حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے، سیکرٹری صحت کو 6 ماہ کیلئے جیل بھجوانے کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کو عدالتی حکم کے باوجود بحال نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

دوران سماعت سیکرٹری ہیلتھ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ایک گھنٹے میں پی ایم ڈی سی کو کھولنے کا حکم دیا اور کہا کہ رپورٹ جمع کروائی جائے

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں سیکرٹری ہیلتھ کو 6ماہ کے لیےجیل بھیجنے کا حکم دیتا ہوں،ایس ایچ او جائیں اور سیکرٹری ہیلتھ کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں،حکومت عدالت کی توہین کر رہی ہےوزیروں اور اعلیٰ حکام کو جیل بھیج دوں گا،ایمرجنسی میں وفاقی حکومت جو کام کر رہی ہے وہ تباہ کن ہے،سیکریٹری سے کہیں کورونا ٹیسٹ کروا کے آئیں آج ہی جیل بھیجوں گا،

عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت کو شرم آنی چاہیےوزیراعظم اور وزیر صحت کو شرم آنی چاہیے،ایک گھنٹے میں پی ایم ڈی سی کا تالہ توڑ کر اس عدالت کو بتائیں،میں اپنے فیصلے کو اس سطح پر لے جاؤں گا کہ کوئی برداشت نہیں کر سکے گا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے؟ وکلا نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کےملازمین کو5ماہ سےتنخواہ نہیں مل رہی

عدالت نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں ہےجیلیں انہیں سیکرٹریزکیلیےبنی ہیں،وفاقی حکومت عدالت کےمنہ پرتھپڑمارہی ہے ،وزارت والوں کوسمجھائیں جیل چلےجائیں گےتوان جیسےہوجائیں گےجوبندہیں،پی ایم ڈی سی کےتالے توڑ کر رجسٹرار کو دفتر میں بٹھاکرآئیں، وفاقی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ ایسا رویہ اپنائے

Comments are closed.