سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف کی عقیدتِ قرآن ریلی
تفصیل کے مطابق ڈسکہ سول ہسپتال میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف کی شراکت سے عقیدتِ قرآن ریلی نکالی گئی ،ریلی میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
ریلی میں سویڈن میں ہونے والی توہینِ قرآن کی بھرپور مذمت کی گئی ، اس موقع پر قرآنِ مجید کی عظمت کو اُجاگر کیا گیا اور گستاخی کرنے والے ملعون کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا
Shares:








