وزیراعظم آزاد کشمیر پر غداری کے مقدمے پر کشمیریوں کے کیا ہیں جذبات؟ ایاز صادق نے بتا دیا

وزیراعظم آزاد کشمیر پر غداری کے مقدمے پر کشمیریوں کے کیا ہیں جذبات؟ ایاز صادق نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آدمی ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ وہ زیادہ پاکستانی ہے اور ہم کم ہیں، ہم غدار اور دوسرا پاک صاف ہے،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ سی سی پی او لاہور نے تو مان لیا کہ غداری کا مقدمہ انکے علم میں تھا یا انکے کہنے پر کیا ہو گا، اسکا مطلب ہے کہ اب پولیس میں ایسی پوسٹنگز ہو رہی ہیں کہ آپ کو سبق سکھایا جائے،

جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جی سکھا لیں سبق، مشرف کے دور میں بھی سبق سکھایا گیا تھا اب مشرف کا نام کوئی نہیں لیتا،نواز شریف کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں، پولیس کا سسٹم آتا جاتا رہتا ہے، مجھے افسوس ہوا جب انہوں نے غداری کا کیس واپس لیا، میں بھی اس کیٹگری میں آ‌گیا جس میں فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، غداری فخر کی بات تھی، پاکستان میں کوئی آدمی ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ وہ زیادہ پاکستانی ہے اور ہم کم ہیں، ہم غدار اور دوسرا پاک صاف ہے،

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو غدار نہیں کہتے لیکن یاد رکھیں تاریخ کیسے یاد رکھے گی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر پرچہ کاٹنا ،عمران خان کے ہاتھوں سقوط کشمیر ہوا،انہوں نے پرچہ کاٹ کر انڈیا کو پیغام دیا کہ میں سٹنگ پرائم منسٹر پر پرچہ کروا سکتا ہوں ،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی عمران خان کے خلاف نفرت بڑھی ہے، یہ برا میسج گیا ہے کشمیریوں کے لئے اور بھارت کو اچھا میسج کیا ، یہ وہی مودی ہے جس کے بارے میں عمران خان کہتے تھے کہ مودی الیکشن جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا، کشمیریوں کو ڈی مورالائز کرنا انڈیا کا مشن ہے ہماری حکومت نے بھی کچھ نہیں کیا

Comments are closed.