وزیراعظم آزاد کشمیرکا تجارتی مراکز کا دورہ،کرونا ایس اوپیز کا لیا جائزہ

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے دفتر جاتے ہوئے بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا

وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور شہریوں میں خود فیس ماسک تقسیم کئے،وزیراعظم آزادکشمیر نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اور شہری ملکر کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے تعاون کریں ۔ حکومت کے ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا تو انسانی جانیں بچانے کے لئے دوبارہ لاک ڈاؤن کا سخت فیصلہ نہ کرنا پڑتا

https://twitter.com/SaibSarDar1/status/1328972534516224001

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد مجبورا سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑا ۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی اس مہلک وائرس سے بچا جا سکتا ہے ۔وزیراعظم نے انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی

واضح رہے کہ کرونا کی دوسری لہر آنے کے بعد آزاد کشمیربھر میں جمعہ سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آزاد کشمیر کابینہ میں بریفنگ دی گئی کہ کشمیر میں کورونا کی صورت حال خطرناک حدوں کو چھونے لگی،دارلحکومت مظفرآباد میں کورونا کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی، آزاد کشمیر کےتمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہو گا

آزاد کشمیر کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی ،تعلیمی و کاروباری ادارے، دکانیں بند، دفاتر میں پچاس فیصد حاضری ہو گی

کابہنہ کے فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں مذہبی اجتماعات، نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے ۔ تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں‌گے ۔کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں میں کورونا پازٹیو شرح سب سے زیادہ ہے۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام انٹری پوائنٹس پر سخت سکریننگ کا عمل ہوگا ،بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست تمام کاروبار ی مراکز دفاتر بند ہوں گے ،صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا

Leave a reply