وزیراعظم عمران خان کو "پیسوں ” کی پیشکش کب اور کیوں ہوئی بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پولیس لائنزہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی پاسنگ آوَٹ پریڈ میں شریک ہوئے
وزیراعظم عمران خان پولیس پاسنگ آوَٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے پاسنگ آوَٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی موجود تھے
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں واضح ہے کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے،جنہوں نے سالوں ملک کا اقتدار سنبھالا ان کے سامنے بھی دوراستے تھے،اس پیسے کا کیافائدہ جس سے بچوں کو والد کو بچانے کے لیے جھوٹ بولنا پڑے،جس پیسے کے لیے کسی کو بچانے کے لیے جھوٹ بولا جائے وہ پیسہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک مال اور جان کی حفاظت نہیں ہوتی وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی،ہماری سرحدوں پر قوم کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے ،پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کےوہ مستحق ہے،پولیس کا معاشرہ میں ایک بہت بڑا مقام ہوتا ہے،خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی میں بڑی قربانیاں دی ہیں،پولیس میں بہتری آنے کے بعد مردان سے انکے حق میں ریلیاں نکلیں،اپنی آنکھوں کے سامنے خیبر پختونخوا پولیس کو بدلتے دیکھا ،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں قوم پولیس کو پسند کرے ،ملک کے اندر پولیس شہریوں کو تحفظ دیتی ہے،جب کرکٹ میں آیا تھا تومیرے سامنے بھی دو راستے آگئے،ساوَتھ افریقہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پیسے کی پیشکش ہوئی،اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کے راستے پر چلو،مہنگائی میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن تنخواہیں نہیں بڑھی،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں لوگ پولیس کو اپنا لیتے ہیں وہ معاشرہ ترقی کرجاتا ہے،بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،کئی دفعہ آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتاہے پولیس کی تنخواہوں سے متعلق آج وزارت داخلہ سے بات کروں گا،اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب سے کم ہیں،وزیراعظم ہاوَس کے 70فیصد اخرات کم کیے ہیں،وفاقی حکومت نے اپنے 40فیصداخراجات کم کیے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے،جب تک ہماری آمدنی نہیں بڑھتی تو ساری قوم کو صبر کرنا پڑیگا،ملک میں اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا صرف گورننس کو ٹھیک کرنا ہے،اسلام آباد پولیس کو صحت کارڈ دیا جائے گا،
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کب ہو گا، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی








