باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی وزرا بھی کرونا کا شکار ہونے لگے

وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومروکاک وروناٹیسٹ مثبت آگیا ،وفاقی وزیر نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،

اس سے قبل حکومتی ذرائع کا کہ بشریٰ بی بی کابھی ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ، ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے

۔دوسری جانب وزیراعطم ہاؤس کے تمام ملازمین و ذمہ داران کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم سے پچھلے چند روز میں جن لوگوں نے ملاقاتیں کی تھیں انکے بھی کرونا ٹیسٹ ہوں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید بھی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اورملٹری سیکرٹری کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکاتھا،وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،

معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسکے بعد وہ اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔ وزیراعظم قرنطینہ میں ہوتے ہوئے بھی اہم سرکاری و دفتری امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔

ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوجائیں، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Shares: