باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرجنگلی حیات اسد کھوکھر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا،
وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہو رکے ایک روز بعد صوبائی وزیراسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ سے فارغ کر دیا گیا ، ان کے پاس جنگلی حیات کی وزارت تھی۔ اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی اور وزیر بننے کے باوجود انہیں کوئی محکمہ نہیں دیا گیا تھا ۔
انہیں چند ماہ پہلے ہی جنگلی حیات کا محکمہ ملا تھا تاہم اب انہیں وزارت کے منصب سے ہٹا دیا گیا ہے
دوسری جانب اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزارت سے ہٹایا نہیں گیا، خود استعفیٰ دیا ہے،ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کا استعفی منظور کر لیا ہے
واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کا یہ پہلا استعفیٰ نہیں ہے، اس سے قبل پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ خان نے بھی استعفیٰ دیا تھا جسے قبول کر لیا گیا ، بعد ازاں عبدالعلیم خان کو صوبائی وزیر خوراک بنا دیا گیا