وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کیس،شہباز شریف نے کی مہلت طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف شہبازشریف کی درخواست پر ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی
ہرجانہ کیس ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور کی جانب سے کیس ٹرانسفر کیا گیا ،متعلقہ عدالت نے 08 دسمبر کے لیے دونوں فریقین سے دلائل طلب کر لیے
عدالت نے آج شہبازشریف کے وکلاء سے تمام کیسسز کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا،شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے کیسز کا ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت طلب کر لی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے عمران خان کے وکلاء سے روزانہ کی بنیاد پر درخواست کی سماعت پر حتمی دلائل بھی طلب کر لیے
شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرانے کے متعلق درخواست جمع کرائی گئی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم کی عدالت میں کیس زیر سماعت تھا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے
ہرجانہ کیس، فیصلے کے خلاف وزیراعظم نے دائر کی اپیل
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
شہباز شریف نے درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنہ ختم کرنے کے حوالے سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عمران خان نے کروڑوں روپے آفر کا بے بنیاد الزام عائد کیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیخلاف 8 جولائی 2017 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔