وزیراعظم کے حلقے کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا وزیراعظم نے خود کیا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میاں والی آکر خوشی ہوئی پانی ہمارے علاقے کا بڑا مسئلہ رہا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے دورہ میانوالی کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیسی ٰ خیل تحصیل میں لڑکیوں کے اسکولز میں اساتذہ نہیں تھیں،عثمان بزدار کے ساتھ عیسی ٰ خیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کی ،لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا،ڈی جی خان میانوالی سےبھی پسماندہ ہے،عیسیٰ خیل تحصیل میں نرسیں نہیں ملتی تھیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میانوالی کو میں آئی جی صاحب آئے ہوئے ہیں یہان انہوں نے مسلسل نظر رکھنی ہے، تھانوں کے اوپر، تھانوں میں جو ظلم ہوتا رہاہے اسکو ختم کرنا ہے،کسی کمزورپر ظلم نہیں ہونا چاہئے، انسانیت اور انصاف نظر آنا چاہئے، انسانیت اور انصاف پر مدینہ کی ریاست کی بنیاد تھی،دیہاتوں میں لوگوں کو زیادہ مسئلہ ہے، دیہاتوں میں تھانہ،کچہری کی سیاست ہوتی ہے، محنت کرنے والے کو پھل ملنا چاہئے، کوشش ہے کمزور علاقوں میں تبدیلی لائیں، وزیراعلیٰ کا ضلع اور میانوالی، راجن پور ان ضلوں میں برا حال ہے،پہلے ان علاقوں کو اوپر اٹھائیں گے انکے سکول ،ہسپتال ٹھیک کریں گے، ڈاکٹر نہیں آتے، یہاں کے ہسپتال خود اشتہار دے کر ڈاکٹر بھرتی کریں ایسا سسٹم بنائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ سب علاقوں کا حل کریں گے کیونکہ یہ بنیادی ضرور ت ہے، کیڈٹ کالج کو اپ گریڈ‌کرنے کا کہا گیا ہم بھر پور فنڈنگ کریں گے تا کہ کوالٹی ایجوکیشن ملے، اسکے بعد نمل جا رہا ہوں، نمل انٹرنیشنل یونیورسٹی ہے، وہ نالج سٹی بن رہی ہے، مختلف سکولز وہاں بنیں گے، زراعت پر ریسرچ کی جائے گی، پیداوار بڑھانے پر غور ہو گا، اسی ضلع میں ساراکام ہو گا، نمل سارے پاکستان کی مدد کرے گی.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میانوالی کے لوگ جب کوئی بھی ساتھ نہیں تب بھی وہ میرے ساتھ تھے، جب لوگ کہتے تھے کہ کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی کے لوگ ساتھ کھڑے تھے،پہلی سیٹ مجھے عیسیٰ خیل کے لوگوں نے دی،جب جیتے تو دو پارٹیوں نے کہا کہ نیا پاکستان کیسے بنائیں گے، تھوڑا سا صبر کر لیں پھر دنیا کا طاقتور ملک پاکستان بنے گا

Shares: