وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

0
48

سینیٹ الیکشن میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔

وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ،یہ یکجا ہوگئے ہیں ، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ،وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتےہیں ،اگرارکان ناراض تھے تو کھل کر چلےجاتے،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج کے الیکشن میں تحریک انصاف نے مجموعی طور پر اپنی سیٹیں لی ہیں سیاست میں ایک طرف عمران خان ،دوسری طرف پیسےکی سیاست کرنیوالے ہیں

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو گزشتہ 3دن سے کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں ،یہ کیا نظام ہے کہ اربوں روپے کمائیں اور اربوں روپے لگا کر الیکشن جیت جائیں، اس کے بعد اقتدار میں آخر دوبارہ پیسہ بنائیں۔ ہم اسی نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن کو تین دن سے کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وفاقی کابینہ کے اہم ارکان بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شفقت محمود، شہزاد اکبر، شہباز گل، علی زیدی اور فیصل جاوید نے اہم پریس کانفرنس کی جس میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا گیا۔

Leave a reply