وزیراعظم عمران خان کا اہم ترین وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سییٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد قسمت حفیظ شیخ کا ساتھ چھوڑ گئی

وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا جائے گا، حفیظ شیخ کو اسد عمر کی جانب سے استعفیٰ کے بعد مشیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، سینیٹ الیکشن میں امیدوار بننے پر حفیظ شیخ پر کڑی تنقید کی گئی تھی اور سیاسی جماعتوں نے اسے آئی ایم ایف کا امیدوار قرار دیا تھا،

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

حفیظ شیخ کی کارکردگی پر لاہور ہائیکورٹ نے بھی اعتراض کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں مشیروں اور معاون خصوصی کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی تب لاہور ہائیکورٹ نے حفیظ شیخ کے بارے میں ریمارکس دیئے تھے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے استفسار کیا کہ حفیظ شیخ نے کتنا ٹیکس دیا؟ صرف کتابوں میں لکھنے سے جمہوریت نہیں آئے گی،اچھے معاشرے میں ناکامی پر خود استعفے دے دیئے جاتے ہیں ،کیا حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد حکومت کو کوئی اور اچھا معیشت دان نہیں ملا ؟کیا جمہوریت میں ناکامی کے بعد بھی ایسے لوگوں کو رکھناضروری ہے ؟یہ لوگ صرف وزیراعظم کو رائے دے سکتے ہیں،یہ لوگ کابینہ میں شرکت نہیں کر سکتے ،

Shares: