باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیراعظم عمران خان کا وژن 2050 پلان پر عملدرآمد کا آغاز،وزیراعظم نے ملک کے بڑے صنعتی شہروں کو مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا

فیصل آباد کے بعد سیالکوٹ کیلئے بھی ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی گئی ‏وزیراعظم سیالکوٹ کیلئے 5 میگا پروجیکٹس کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کل عثمان ڈار کی دعوت پر سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، وزیراعظم سیالکوٹ کیلئے نجی ایئرلائن کا افتتاح کریں گے

‏وزیراعظم سیالکوٹ کیلئے واٹر فلٹریشن منصوبے کا افتتاح کریں گے، سیالکوٹ میں 5 بڑے گرین پارکس بھی وزیراعظم ترقیاتی پیکج میں شامل کرلیے گئے، سیالکوٹ میں اسٹوریج سسٹم کی ری انجینئرنگ بھی منصوبوں میں شامل ہے

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ‏ترقیاتی پیکج کی منصوبہ بندی وژن 2050 پلان کے تحت کی، سیالکوٹ سے ڈھائی ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے، سیالکوٹ 10 ارب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے،وزیراعظم عمران خان کے منصوبے سیالکوٹ شہر کی تقدیر بدل دیں گے

Shares: