وزیراعظم عمران خان کو کرونا ویکسین لگنے کے بعد ہوا یا پہلے ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار ہو چکے ہیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کوروناکی علامات شدید نہیں ہیں،وزیراعظم عمران خان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے،براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں،ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے،اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں، احتیاط کریں،
وفاقی وزیر فواد چوھدری نے کہا ہے کہ عوام اپنے محبوب لیڈر کی صحت کیلئے دعا گو ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کواللہ تعالیٰ جلد صحت دے ،پوری قوم کی دعائیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں . وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے،
معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسکے بعد وہ اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔ وزیراعظم قرنطینہ میں ہوتے ہوئے بھی اہم سرکاری و دفتری امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکاتھا،وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،
ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں ،








